• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخراجات میں کمی، وزیراعظم کو ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کرنے کی سفارش، 5 وزارتوں میں 12 ادارے ضم کرنے کی تجویز

اسلام آباد(اے پی پی)حکومتی اخراجات میں کمی سے متعلق بنائی گئی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پانچ وفاقی وزارتوں میں اصلاحات کے لئے سفارشات پیش کر دیں‘ ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب خالی آسامیاں ختم کرنے اور ہنگامی بنیادوں پر بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وزارت سرحدی امور کو ضم کرنے اور پانچ وزارتوں میں 28 اداروں کو مکمل بند کئے جانے، نجکاری اور دوسری وزارتوں/وفاقی اکائیوں کو منتقل کئے جانے اور 12 اداروں کو ضم کئے جانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ جمعہ کووزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی ڈھانچے کے حجم اور اخراجات میں کمی کے حوالے سے اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا ۔شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے اصلاحات کے نفاذکا جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے جنہوں نے عوامی خدمت کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی اور قومی خزانے پر بوجھ ہیں ان کو یا تو فوری ختم کیا جائے یا پھر ان کی فوری نجکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں‘ اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خود نگرانی کروں گا۔ انہوں نے سمیڈا کو وزیراعظم آفس کے تحت لانے اورمجوزہ اصلاحات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے تجاویز پیش کیں ۔ کمیٹی نے ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب خالی آسامیاں ختم کرنے ، نان-کور سروسز اور عام نوعیت کے کاموں مثلاً صفائی اور جینیٹورئل سروسز، کو آؤٹ سورس کرنے کی سفارش کی جس کے نتیجے گریڈ 1 سے 16 تک کی متعدد آسامیاں بتدریج ختم کی جا سکیں گی ۔

اہم خبریں سے مزید