• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں روپوش صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن استعفے کیلئے تیار

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ کے صدر نظم الحسن پاپون نے اصلاحات لانے کی خاطر محمد یونس کی زیر قیادت حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے اپنا عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی ہے۔ نظم الحسن بطور صدر بی سی بی چوتھی مدت کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ ملک میں جاری موجودہ سیاسی حالات کے بعد سے لندن میں روپوش ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں بی سی بی کے کئی سابق عہدیداران اور منتظمین نے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم آکر نظم الحسن اور موجودہ بورڈ عہدیداران کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ جن کی مدت اکتوبر 2025 کو ختم ہورہی ہے۔ ایک بورڈ ڈائریکٹر کے مطابق نظم الحسن مستعفی ہوجاتے ہیں تو بورڈ کے نئے انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید