کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نےحالیہ دنوں میں پاکستان میں جنرل فیض سمیت فوجی افسران کی گرفتاری کو ملک کا اندورنی معاملہ قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ گرفتاری کی رپورٹس سے آگاہ ہیں، اس پر اسلام آباد ہی جواب دے سکتا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ کے مطابق حالیہ دنوں میں گرفتار ہونے والے سابق فوجی افسران کی گرفتار سے متعلق سوال پر پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہم گرفتاریوں سے متعلق ان رپورٹس سے آگاہ ہیں، میرے پاس اس بارے میں بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، یہ دراصل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس پر وہی بات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر فوجی اور سویلین رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرتا ہے۔