• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، انٹرنیٹ سروس میں خلل کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (نیوز ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس میں خلل کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ادھر فائروال کی تنصیب اورانٹرنیٹ کی بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ مفاد عامہ کی درخواست ہے اس پر مناسب احکامات جاری کئے جائیں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست پر جمعہ کو سماعت کی جس میں انٹر نیٹ سروس میں خلل کو چیلنج کیا گیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا پی ٹی اے از خود انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کرسکتا ہے یا اسے وفاقی حکومت کی اجازت کی ضرورت ہے۔قبل ازیں وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست پر تفصیلی جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی۔دوسری جابنب فائروال کی تنصیب اورانٹرنیٹ کی بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں سیکرٹری کابینہ،سیکرٹری آئی ٹی ٹی، سیکرٹری داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے، درخواست ایمان مزاری کے ذریعے دائر کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید