پشاور( نمائندہ جنگ) ورسک روڈ پیر بالا چوک میں دہشت گردوں نے پولیس کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑادیادو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے، جمعہ کی صبح پولیس موبائل پیربالا چوک میں ناکہ بندی کیلئے کھڑی تھی ، دہشتگردوں نے گاڑی کوپہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے اڑا دیا،ورسک روڈ پر ایک ہفتہ میں پولیس پر چاربم حملے ہو چکے ہیں پولیس نے علاقے میں بڑے آپریشن کی تیاریاں شروع کردیں ۔ورسک روڈ پر جمعہ کی صبح پولیس موبائل پیربالا چوک میں ناکہ بندی کے لئے کھڑی کی تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں نے وہاں پہلے سے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے ذریعے اڑا دیا دھماکہ کے نتیجے میں موبائل ڈیوٹی پر تعینات تھانہ مچنی گیٹ کا سب انسپکٹر رحمان ٗ ڈرائیورارشاد ٗرا ہ گیر ملک زادہ اور طارق زخمی ہو گئے اور موبائل کو نقصان پہنچا مجروحین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔