• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: لاقانونیت سے تنگ مزید 2 خاندان بھارت چلے گئے

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں لاقانونیت سے تنگ مزید 2خاندان بھارت چلے گئے، رواں ماہ 50سے زائد خاندان نقل مکانی کر چکے، مقامی انتظامیہ ہندو برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام۔ جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی، بھتہ خوری اور سیپکو کی ذیادتیوں سے تنگ آکر ہندو برادری کی جانب سے نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، لاقانونیت سے تنگ مزید 2 خاندان بھارت روانہ ہوگئے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق سونو کمار اور مکیش کمار کے خاندان واہگہ بارڈر کے راستے ہندوستان چلے گئے ہیں، نقل مکانی کرنے والے خاندان اپنا شہر چھوڑنے سے قبل اپنے عزیزواقارب سے ملتے وقت روتے رہے اور نم آنکھوں کے ساتھ اپنے شہر کو الوداع کیا، اطلاعات ہیں کہ رواں ماہ 50سے زائد خاندان بھارتنقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ مزید کئی خاندان بھی ہندوستان جانے کے لیے تیار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید