• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پشاور موٹر وے کیرج وے پر 46ہزار درخت لگائے جائینگے‘ چیئرمین این ایچ اے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شہریار سلطان نے ٹھلیاں ائرپورٹ کیرج وے پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر  انہوں  نے کہا کہ درخت لگانا بہترین صدقہ جاریہ ہے۔ پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ رواں برس اسلام آباد پشاور موٹر وے کیرج وے پر 46ہزار سے زائد درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ خوردنی زیتون‘ مقامی پھلدار و سایہ دار درخت اور ماحول دوست پودے لگائے جائینگے۔ پاکستان میں رواں برس 10کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔
اسلام آباد سے مزید