کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے دوحہ کے مسافر کے بیگ میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برامد کرلی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر عمر دوحہ کی پرواز پر جانے کیلئے پشاور ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔ اے ایس ایف کے عملے میں سامان کی اسکیننگ کے دوران ایک بیگ کو مشکوک قرار دیا۔ بعد ازاں بیگ کی تفصیلی تلاشی کے دوران کی بیگ پیندے میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 978 گرام منشیات برامد کرلی گئی۔ مسافر کو گرفتار کر کے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔