• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹا سسٹم ختم کیا جائے، کراچی گرینڈ الائنز مسائل کیلئے کراچی کی تمام این جی اوز متحد ہو کر کام کریں، سیمینار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی گرینڈ لائنز کے زیر اہتمام کراچی کی ترقی میں این جی اوز کا کردار کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں 40 سے زیادہ این جی اوز نے شرکت کی اور کراچی گرینڈ الائنس کی چھتری تلے مل کر کام کرنے کا عہد کیا،سیمینار کے مہمان خصوصی لندن سے آئے ڈاکٹر امجد گلزار نے تمام این جی او سےاپیل کی کہ کراچی کے مسائل کے لیے کراچی کی تمام این جی اوز متحد ہو کر کام کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ فوری طور پر کوٹا سسٹم ختم کیا جائے، چیئرمین کراچی گرینڈلائنس محمد اسلم خان نے کہا کہ، حکومت وقت نے کراچی کے نوجوانوں کو روزگار نہ دیا ، انفرااسٹرکچر درست نہ کیا تو ہم کراچی کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کے لیے جدوجہد کریں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید