کراچی( افضل ندیم ڈوگر) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ اور دیگر علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے یورپی ممالک کیلئے غیرقانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی امیگریشن کے ہاتھوں ایران کی پرواز سے آف لوڈ کئے گئے دو مسافر سے تفتیش کے رد عمل میں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر امیگریشن کے عملے نے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 2مسافروں غلام غوث اور حارث حسن کو اتوار کی صبح آف لوڈ کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے اے ایچ ٹی سرکل کراچی نے ماڈل کالونی کے قریب چھاپہ مار کر انسانی اسمگلنگ کے ملزم محمد آصف کو دیگر 8مسافروں کے ساتھ حراست میں لے لیا۔