• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبارات کو 40 کروڑ واجبات کی ادائیگی خوش آئند،اے پی این ایس

کراچی (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)خیبرپختونخوا حکومت، خصوصاً مشیر خزانہ مزمل اسلم کی جانب سے اخبارات کے دیرینہ واجبات کی مد میں 40 کروڑ روپے کی ادائیگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کا دلی شکریہ ادا کرتی ہے۔گزشتہ ماہ کراچی میں اے پی این ایس کے صدر سینیٹر سرمد علی اور نائب صدر شہاب زبیری نے مشیر خزانہ سے ملاقات کے دوران اخباری صنعت کو درپیش بقایاجات کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔ اس موقع پر مشیر خزانہ نے مجموعی طور پر 80 کروڑ روپے کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 40 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ بقیہ رقم ماہ جون میں فراہم کی جائے گی۔اے پی این ایس کی قیادت نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خیبرپختونخوا کے مالی دباؤ کا شکار اخبارات کو جزوی ریلیف حاصل ہوگا اور ان کے درپیش مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔مزید برآں، عہدیداران نے اس کامیابی کو چیئرمین سید ہارون شاہ کی مسلسل کاوشوں اور انتھک جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا، جن کی بدولت یہ معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچ سکا ۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل اطہر قاضی نے ایک بیان میں ان اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق ، بلوچستان حکومت ایک نئی ڈیجیٹل پالیسی نافذ کررہی ہے جس میں پرنٹ میڈیا کے بجٹ کا بڑا حصہ سوشل میڈیا ایڈورٹائزنگ کیلئے مختص کیا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید