کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے پشاور نے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق ایف آئی اے نے خیبر بازار قابلی گیٹ میں کارروائی کے دوران غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزمان انیس ولد محمد ذوالفقار اور گل حیات ولد بسم اللہ جان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 28 لاکھ روپے نقد اور دیگر شواہد برآمد کیے گئے۔ چھاپے کے دوران دیگر متعلقہ شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ملزمان غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث پائے گئے۔ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔