کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی محکمہ صنعت و تجارت سندھ کے وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔، سندھ اسمبلی کے اسپیکر سید اویس شاہ ، اورسندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کے صاحبزادے راول شرجیل نے بھی بلاول ہاؤس چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔