لکی مروت (نمائندہ جنگ) ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو کے قریب وانڈاہ بنوچی چیک پوسٹ کو کواڈ کاپٹر سے نشانہ بنانے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پولیس حکام نے تصدیق کی کہ کواڈ کاپٹرکی طرف گرایا جانبے والا دھماکہ خیز مواد ہدف سے چوک گیا اور یہ پولیس چوکی سے کچھ فاصلے پر قریب گرا، جس سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔