• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کراچی کیلئے مصیبت ،کارکردگی صفر ہے، سیف الدین ایڈوکیٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ میئر مرتضی وہاب کراچی کیلئے مصیبت بن گئے ہیں، دو سال بطور ایڈمنسٹریٹر اور 3 سال بحثیت میئر ان کی کارکردگی صفر ہےاربوں روپے کے ٹیکسز دے کر بھی کراچی مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے اپنے ہی چیئرمین کی آنکھوں میں دھول جھونک کرگزشتہ سال بلاول بھٹو کے ہاتھوں نامکمل حب نہر کا افتتاح کرادیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں مبینہ میگا کرپشن اور ناقص کارکردگی پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نےسنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ حکومتی محکموں میں نااہلی و کرپشن عروج پر ہے اور من پسند لوگوں کو ٹھیکے دیے جارہے ہیں،کنٹریکٹر ایسوسی ایشن مسلسل خطوط لکھ رہی ہے لیکن کرپشن اور اقرباپروری جاری ہے،نیب نے نوٹس تو جاری کیا لیکن تاحال کارروائی نہیں ہوئی، مئیر کراچی کے قریب ترین لوگ کرپشن کے اس دھندے میں شامل ہیں، شہر بھر میں ڈیجیٹل اسٹیمر کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں، کنٹریکٹ، ٹینڈر کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں، اسی کرپشن اور نااہلی پر حافظ نعیم الرحمن نے عدم اعتماد تحریک لانے کی ہدایت کی ہے، سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کے 127ارکان ہیں جبکہ دیگر جماعتوں کے ارکان بھی مکمل رابطہ میں ہیں، مسلم لیگ ن نے ہمارے موقف سے اتفاق کیا ہے اورتحریک انصاف، جے یو آئی، تحریک لبیک بھی ہمارے ساتھ ہے۔
اہم خبریں سے مزید