تہران (نیوز ڈیسک)آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم پر ایران بھر میں ریلیاں، لاکھوں افراد کی شرکت،ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی چہلم کے جلوس میں شریک ہوئے، عوام نے سیلفیاں لیں ۔ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر میں لاکھوں افراد نے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای، اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور میناب اسکول کے بچوں کے چہلم کی مناسبت سے ریلیاں نکالیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح شروع ہونے والی مرکزی ریلی جمہوری اسکوائر سے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے مقام تک نکالی گئی۔ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کے متعدد شہروں اور اضلاع میں بھی اسی نوعیت کی ریلیاں اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔