• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر ناقص سفارتکاری

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر ناقص سفارتکاری کے باعث بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی کارکردگی پر عدم اطمینان اور بعض تحفظات کے پیش نظر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کو اسلام آباد بلا کر ان سے وضاحت طلب کی گئی تھی.

 انہوں نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام کے سامنے وضاحت طلب امور پر اپنا موقف پیش کیا، اس حوالے سے وزارت خارجہ میں چائنا ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل عامر خان کی ذمہ داریوں کو بھی تبدیل کر دیا گیا ۔ 

ان ذرائع کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے ان کی سفارتی ذمہ داریوں میں بھی تبدیلی ہوسکتی ہے تاہم فی الوقت اس منصب کیلئے موزوں سفارتی شخصیت دستیاب نہیں جسے یہ ذمہ داریاں تفویض کی جائیں اس لئے فی الحال وہ چین میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے.

 اس حوالے سے رابطہ کرنے پر وزارت خارجہ کے ذریعے نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین کے سفیر کو پاکستان بلایا گیا تھا تاہم تفصیلات کے بارے میں انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید