پشاور (جنگ نیوز) افغان ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر محمد نور احمد زئی نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان عبوری حکومت کے قائدین سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ پر عمل درآ مد کو یقینی بنایا جائے اور ٹرانسپورٹروں سے امپورٹ ایکسپورٹ مال بردار ٹرالروں سے ایک سو ڈالرز ٹیکس وصول کر کے اُنہیں ٹیڈ لیٹر جاری کیئے جائیں اور ٹرانسپورٹروں میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے ۔