• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: لاپتہ افراد کے لواحقین کی ریلی اور مظاہرہ

کوئٹہ (آن لائن) لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے بلوچ فار مسنگ پرسنز کے زیرا ہتمام اتوار کو لاپتہ ہونے والے راشد حسین کی بازیابی کے لئے عدالت روڈ سے ریلی نکالی گئی جو عدالت روڈ، سرکلر روڈ، جناح روڈ اور منان چوک سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی مظاہرین نے بینرز ، پلے کارڈ اور لاپتہ افراد کی تصاویر اٹھا رکھی تھی مظاہرین سے راشد حسین اور دیگر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے بھی خطاب کیا جبکہ مظاہرے میں بیبو بلوچ، گل زادی بلوچ سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ مقررین نے کہاکہ ہمارے پیاروں کو گزشتہ کئی سالوں سے لاپتہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ عزیز و اقارب اذیت اور قرب کی زندگی گزار رہے ہیں حکومت فوری طور پر تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے ۔ وزیر اعلیٰ ہمارے لوگوں کے ثبوت دیں ہمارے پر امن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لئے فائرنگ کی گئی جس سے کئی لوگ موت کی نذر اور متعدد زخمی ہوئے مظاہرین نے لاپتہ افراد کی بازیابی، بلوچ نسل کشی کو بند کرنے اور جبری گمشدگیوں کو نا منظور اورجینے کا حق دو کے نعرے لگائے اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
کوئٹہ سے مزید