املتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمیعت علمائے اسلام (نظریاتی) کے سربراہ مولانا محمد اجمل قادری نے ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ آئندہ چھ برس کے لیے موجودہ پارلیمنٹ، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف کو برقرار رہنا چاہئے، ایک سال کے لیے ترقیاتی بجت کو کاٹ کر بجلی کے بلوں کو آدھے سے کم کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم بنگلہ دیش کے درجے کی ترقی کر سکیں، ورنہ لوگ بار بار انتخابات کرانے کے نعرے لگاتے رہیں گے، غریب غریب تر اور روٹی کے لالے پڑتے رہیں گے، میا ں نواز شریف کا ویژن ملک کے ہر مسئلے کا حل ہے، اسی لئے وہ ریٹائرمنٹ کا نہ سوچیں بلکہ زندگی کے آخری سانس تک کام کرتے رہیں، مولانا فضل الرحمٰن جیسے زیرک سیاستدان ٹریپ کا شکار ہو گئے اور انہیں خواہ مخواہ میں عمران خان کے نغمے گانے پڑے، اسی طرح بلوچستان کے محب وطن زیرک سیاستدان اچکزئی بھی ٹریپ ہو گئے، عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی چلے گی اور بڑھے بھی گی۔