کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ پیر کو ترقی فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر شجر کاری مہم کا آغاز ڈی ایس ریلوے عمران حیات نے پودا لگاکر کیا ، اس موقع پر سوڈان میں متعین پاکستان کے سفیر میر بہروز ریکی اور ترقی فاونڈیشن کے سی ای او امجد رشید نے بھی پودے لگائے ۔