• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سست انٹرنیٹ سے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم بھی متاثر ہوئے، حکومت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت شہباز شریف کی قیادت میں بندرگاہوں کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں.

 انٹرنیٹ متاثر ہونے سے جہاں ملک بھر میں کاروبار متاثر ہوا ہے اس کے اثرات کراچی پورٹ اورپورٹ قاسم پربھی پڑے ہیں، ایک یورپی کمپنی پاکستان میں دلچسپی رکھتی ہے اور جلد ہی ایک ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گےان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں لاجسٹک، میری ٹائم افیئرز اور بلیو اکانومی (کولمب) 2024 کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت میں کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے پاکستان کی سٹریٹجک پوزیشن کی اہمیت اور تجارتی سرگرمیوں کے امکانات پر روشنی ڈالی۔

 انہوں نے کہا کہ تقسیم کے وقت بھارت میں صنعت اور تعلیمی ادارے تھے لیکن پاکستان کے پاس ان میں سے کوئی بھی نہیں تھا پھر بھی وہ ترقی کر رہا تھا۔

اپنی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد سے ان کی حکومت انتھک محنت کر رہی ہے اور اب ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے مختلف میٹنگز ہو چکی ہیں لیکن عمل درآمد ایک اہم مسئلہ رہا ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

بندرگاہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ان کی حکومت بندرگاہوں کی استعداد کار کو بہتر بنانے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید