ملتان (سٹاف رپورٹر )خانقاہ دیوان باغ آف ملتان کے سجادہ نشین پیر سید دیوان علی اسامہ معظم شاہ بخاری نے کہا ہے کہ عقیدۂختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا جزو لازم ہے، جو جلوتوں میں جرم ہے،وہ خلوتوں میں بھی جرم ہے، اولیاءاللہ کے مزارات سے صبر وشکر،توکل، ایثار، اخوت، محبت اور خدمت خلق کا درس ملتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانقاہ دیوان باغ آف ملتان شریف کےسالانہ ختم محبوبین سیمینار میں صدارتی خطاب سے کیا، سیمینار سے علامہ قاری محمد امجد چشتی نے بھی خطاب کیا،سیمینار میں پیر سید دیوان احمد زعیم مسعود شاہ بخاری، پیر سیدعلی احمد شاہ بخاری، پیر صابر حسین، پیر محمد اکرم، پیر محمد اسلم، عرفان خان اور ریاض نظامی سمیت دیگر نے شرکت کی۔