پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں نگراں حکومت کی ایک ارب کے دستانوں کی ہیرا پھیری کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔
2کروڑ 82لاکھ دستانوں کے حوالے سے متعلقہ افسران بے خبر نکلے۔
دستاویزات کے مطابق محکمہ صحت نے 2024میں ایگزامینیشن دستانے خریدنے کا فیصلہ کیا، فروری، مارچ میں 98کروڑ 39لاکھ روپے مالیت کے دستانے خریدے گئے۔
دستا ویز میں بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں فی دستانے کی قیمت 7سے 9روپے ہے لیکن دستانے کی خریداری 22 روپے 60 پیسے میں کی گئی۔