• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر کے خلاف سازشیں کرنے والے پی پی میں موجود، سندھ میں فوج بھیجی جائے، مخدوم جمیل الزماں، پیر فضل جیلانی

خیرپور (غلام عباس بھنبھرو)شہیدبے نظیر بھٹو کے خلاف سازشیں کرنے والے پیپلزپارٹی میں موجود ہیں مراد علی شاہ بھائی ہیں لیکن سندھ حکومت کا حال نہیں ، امن قائم رکھنے کیلئے پاک فوج سندھ بھیجی جائے، سندھ میں ہر جگہ افراتفری اوربدامنی ، کرپٹ گروہ نے یرغمال بنا رکھا ہے ، پیپلز پارٹی پر عوام دشمن عناصر کا قبضہ ہے ، بہت مایوسی ہوئی ، نظریاتی اور پرانے لوگوں سے ملکر پیپلز پارٹی مضبوط کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار درگاہ سرور نوح کے سجادہ نشین مخدوم جمیل الزمان ایم این اے اور پیر فضل علی شاہ جیلانی ایم این اے نے رانی پور میں گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایک صحافی کے سوال پر مخدوم جمیل الزمان نے کہاکہ میں نے آرمی چیف کو سندھ میں امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے اپنی اپیل کو اب پھر دہرارہا ہوں کہ پاک فوج کو سندھ بھیجا جائے سندھ بدامنی کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے ڈاکو گروہوں نے سندھ کا امن خراب کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید