اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدم دستیابی کے باعث ان کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔ جمعرات کو چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں اڈیالہ جیل میں بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی اور نیب ترمیمی آرڈیننس میں ریمانڈ کی مدت14سے بڑھا کر 40روز کرنے کیخلاف درخواستوں سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہونا تھی۔