ملتان(سٹاف رپورٹر) اپنےٹیکسزکا ساڑھے تین ارب روپیہ بھی عوام کو ریلیف نہ دے سکا، ایک سال سے زائد عرصہ سے دھول مٹی، گڑھوں اور ٹوٹی پھوٹی روڈ کےستائے تاجروں اور اہل علاقہ کا پیمانۂ صبر لبریز ہوگیا،600 متاثرہ تاجروں اور شہریوں نے فلائی اوور کے نیچے روڈ کی تعمیر نہ کیے جانے پر نادر آباد فلائی اوور کو احتجاجاً بند کرنے کی دھمکی دے دی، تفصیل کے مطابق اربوں روپے مالیت کا نادر آباد فلائی اوور تعمیر کے آغاز سے لے کر اپنی تکمیل کے بعد تک شہریوں کے لئے ریلیف کی بجائے وبال جان بنا ہوا ہے، کمپنی فلائی اوور کے نیچے روڈ بنائے بغیر ہی غائب ہوگئی ہے۔