• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں ڈاکٹروں ، پیرامیڈکس سٹاف سمیت1153آسامیاں خالی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ضلع راولپنڈی کے شعبہ صحت میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس سٹاف سمیت1153 آسامیاں خالی ہیں۔ سالانہ بجٹ چھ ہزارنوسو69اعشاریہ2سو ملین روپے ہے جس میں سے صرف تنخواہوں کی ادائیگی پر5ہزار ایک سو73اعشاریہ406ملین روپے خرچ ہوتے ہیں۔راولپنڈی میں صحت کی سہولتوں کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ضلع میں پانچ ٹیچنگ ہسپتال،سات تحصیل ہسپتال،نو رورل ہیلتھ سنٹر ،99بنیادی مراکز صحت ہیں جن میں سے61 چوبیس گھنٹے فعال ہیں۔13 ڈسپنسریاں اور تیرہ ہی زچہ بچہ سنٹر ہیں۔تحصیل ہسپتال ،رورل ہیلتھ سنٹر اور بی ایچ یوز میں6سو بستروں کی سہولت بھی موجود ہے۔افرادی قوت میں475ڈاکٹرز، 203نرسز ،219ویکسی نیٹرز، 354 تربیت یافتہ برتھ اٹینڈنٹس،2254 سینٹری پٹرول ،(1500الگ ڈیلی ویجزپر بھی ہیں ) ،1240 لیڈی ہیلتھ ورکرز،69لیڈی ہیلتھ سپروائزرز ،646فیلڈ سٹاف کے علاوہ131 کنسلٹنٹ بھی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید