اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بنگلہ دیش کو امداد کی پیشکش کردی ہے، وزیراعظم نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بنگلہ دیش میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر گہری ہمدردی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت اور مدد کی پیشکش کی۔