• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست کی فائل قائم مقام چیف جسٹس کو ارسال

لاہور ( کورٹ رپورٹر،نیوز ایجنسی ) انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست کی فائل قائم مقام چیف جسٹس کو ارسال،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے جسٹس شکیل احمد کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کرنے کیلئے رجسٹرار کو بھجوا دی ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد کر رہے ہیں مناسب ہے کہ وہی اس درخواست پر بھی سماعت کریں ،عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کرکے لگانے کی ہدایت کر دی۔
اہم خبریں سے مزید