اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بھارت میں دوستی نہ ہونے کے باوجود تجارت جاری ہے،بھارت سے تجارت کے تحت پاکستان نے ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیاء خریدیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت ختم ہونے کا دعویٰ کر چکی ہیں، جب ان سے ہندوستان اور پاکستان کے تجارت کے متعلق سوال کیا گیا تو وہ لاعلم نکلیں اور بتایا کہ 2019 کے بعد دوطرفہ تجارت نہیں ہے اور نہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے اسکے برعکس گزشتہ پانچ سالوں میں بھارت سے ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کی اشیاء درآمد ہوئیں۔دستاویزات کے مطابق سال 20ـ2019 میں 38 کروڑ ڈالرز کی اشیاء درآمد کی گئیں اسی طرح سال 21ـ2020 میں 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی اشیاء درآمد ہوئیں۔