اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پرچون اور تھوک کی قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت قیمتوں پر کڑی نظر رکھے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی جبکہ یومیہ بنیاد پر پرائس مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔