• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی آپریشنز کے باوجود کچے کے ڈاکو قابو کیوں نہیں آ رہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’ نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کئی آپریشنز کے باوجود کچے کے ڈاکو قابو میں کیوں نہیں آرہے ہیں۔

پولیس کی حکمت عملی پر سوال اٹھ رہے ہیں،نمائندہ دی نیوز مہتاب حیدر نے کہا کہ بنیادی طور پر جو ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ہے یہ ایک بنیادی مسئلہ ہے اور جب تک آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت یہ پورے تین سال کے لیے اور یہ جو موجودہ فنانشل سال ہے 2024-25 اس کی کنفرمیشن آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبرز ہیں ان کی طرف سے نہیں ہوجاتی تب تک پاکستان کی طرف سے جو ایل او آئی ہے جو وزیر خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے سائن کر کے بھجوانا ہے اس وقت تک پاکستان نہیں بھجوائے گا۔ 

کنفرمیشن کا پراسیس جاری ہے۔ میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ کئی آپریشنز کے باوجود کچے کے ڈاکو قابو میں کیوں نہیں آرہے ہیں۔

پولیس کی حکمت عملی پر سوال اٹھ رہے ہیں ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں پولیس کے جوان کہہ رہے ہیں لگتا ہے ہمارا آج آخری ٹائم ہے۔

اہم خبریں سے مزید