اسلام آباد( نمائندہ جنگ ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی ۔ بھارتی وزیراعظم کاطیارہ45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہا روایات کے برعکس اس دوران مودی نے خیر سگالی کا پیغام نہیں دیا ،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز پولینڈ سے واپس بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا، تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فضائی حدود سے گزرتے ہوئے غیر ملکی صدر یا وزیر اعظم خیر سگالی پیغام دیتے ہیں لیکن نریندر مودی کی جانب سے ایسا پیغام ملنے کی کوئی اطلاعات موجود نہیں ہیں ان ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے جہاز نے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور 11 بجکر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا۔