• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو سیٹیاں سنائی دینے لگیں، شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر زکا جیل میں طبی معائنہ

راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا ، جس کیلئے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچے۔جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ نے جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کچھ روز سے ٹنیٹس مرض کی شکایت ہے، ٹِنیٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں، سر بھاری ہوتا ہے اور چکر آنے لگتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اس سے قبل بھی یہ مرض ہوا تھا، سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روکدیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید