کراچی(اسٹاف رپوٹر)پاکستان کا دورہ کرنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے رکن ،سابق کپتان اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن کی مقدمے میں نامزدگی پر وکیل کی جانب سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس سپریم کورٹ کے بیرسٹر ساجب محمود عالم کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شکیب الحسن کو تحقیقات کے لیے پاکستان سےواپس وطن بلایا جائے۔ نوٹس کے متن کے مطابق شکیب الحسن کو فوری طور پر ٹیم سے نکال کر واپس بنگلہ دیش بلایا جائے، آئی سی سی رول کے مطابق مقدمے میں نامزدگی کے بعد وہ قومی ٹیم میں کھیلنے کے اہل نہیں۔