پشاور ( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مردان میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مردان انڈسٹریل اسٹیٹ میں خوراکی اشیاء کے کاروباروں پر ا اچانک چھاپے مارے۔ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران ایک ایک کولڈ سٹوریج سے 4 سو کلو گرام سے زائد باسی اور مضر صحت گوشت پکڑ لیا گیا جسے فوراً تلف کر دیا گیا ۔فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے دوکان سیل کرتے ہوئے مالکان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا،