• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز میں پاکستان کو انگلش چیلنج کا سامنا، آج میدان سجے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو 37رنز سے شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم نے پیر کو آرام کیا۔ انگلش ٹیم نے پیر کو پنڈی اسٹیڈیم میں اپنی تیاریوں کا آغا زکردیا۔ منگل کو نئے چیلنج کا سامنا ہے۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ جیسے مضبوط حریف کے خلاف میچ کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر برینڈن میک کولم ، ماضی میں مائیک ہیسن کی کوچنگ میں کھیل چکے ہیں۔ منگل کو پنڈی میں میک کولم انگلینڈ اور ہیسن پاکستان کی کوچنگ کریں گے۔ پیر کو پریس کانفرنس میں میک کولم نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اس کی اپنی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔ پاکستان مضبوط ٹیم ہے ،خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ حاصل ہے۔ ٹرائی سیریز میں حالات کے مطابق حکمت عملی تبدیل کرنا پڑتی ہے۔ اوے سیریز جیتنا مشکل ہوتا ہے، تاہم پروفیشنل کرکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ ہر صورتحال میں جیتنے کی کوشش کریں۔ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں ، لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں، یہاں کا ماحول بھی شاندار ہے۔