• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ٹی 20: اسٹارز اور اسٹرائیکرز کامیاب

کراچی اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اسٹارز نے چیلنجرز کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ عائشہ رحمان نے چار وکٹیں لیں۔ اسٹارز نے 6 وکٹوں پر 139 رنز بنائے۔ طوبیٰ حسن اور صدف شمس نے 34، 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔ چیلنجرز 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دوسرے میچ میں اسٹرائیکرز نے انونسیبلز کو ہرا دیا۔ اسٹرائیکرز نے 98 رنز کا ہدف چار وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

اسپورٹس سے مزید