کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے ساتویں راؤنڈ میں پہلے روز پیرکو اسلام آباد میں ایم آئی ٹی سلوشنز کے محمد فاروق کے 130 رنز کی بدولت سرکاری ٹی وی کے خلاف 6 وکٹوں پر 370 رنز بنالیے۔ اسلام آباد نیشنل گراؤنڈ میں کنگزمین اکیڈمی نے اسٹیٹ بینک کے خلاف 8 وکٹوں پر 328 رنز اسکور کئے۔ سعود شکیل 79 ، معاذ صداقت 64 ، عثمان خان نے 62 رنز بنائے۔ محمد شایان 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور میں غنی نے او جی ڈی سی ایل کے خلاف 8 وکٹوں پر 232 رنز بنائے۔ حسین طلعت نے 71 اور علی رزاق نے 64 رنز بنائے ۔ راولپنڈی میں کے آر ایل کی ٹیم ایس این جی پی ایل کے خلاف 151 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ادھر ایس این جی پی ایل نے 2 وکٹوں پر 63 رنز بنائے۔