• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹنگ میں مسئلہ تھا، ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اس پر کام کیا، آغا سلمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے پلیئر آف دی میچ سلمان علی آغا نے ون ڈے کیریئر کی چوتھی سنچری اسکورکی۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ٹیم جیتے اور آپ کی پرفارمنس ہو تو اچھا لگتا ہے ۔ میری تکنیک میں مسئلہ آرہا تھا، ڈومیسٹک میں اس پر کام کیا ۔ میری بیٹنگ میں تینوں فارمیٹس کے دوران کوئی تبدیلی نہیں آتی، کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا اور نہ ہی جواب دینا ہے۔ تینوں فارمیٹس میں پرفارم کرنا اہم ہے، ون ڈے کرکٹ میں کارکردگی زیادہ بہتر ہے۔ ہم ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت نہیں دیتے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور رنز بنانا آسان نہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلنے والے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اچھا کھیلیں گے ۔ گزشتہ تین ٹیسٹ میچز میرے لیے اچھے نہیں رہے، لیکن چار سال سے پُرفارم کر رہا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ میں فارم واپس لانے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ سنچری کے بعد اپنے منفرد انداز میں جشن منانے کے حوالے سے سلمان علی آغا نے وضاحت کی کہ یہ سیلیبریشن صرف ان کے بیٹے کے لیے تھی، جو ٹیلی ویژن پر میچ دیکھتا ہے اور اسی انداز میں خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ مقصد کسی کو پیغام دینا یا غلط ثابت کرنا نہیں تھا۔ سابق کرکٹرز کے رویے اور تنقید پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا ۔

اسپورٹس سے مزید