• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز این او سی کے بغیر ہونے والے ٹورنامنٹس نہ کھیلیں، پی سی بی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شرون نیازی نے کہا ہے کہ قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی 20 کے میچز کراچی میں منعقد کیے جائیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ این او سی کے بغیر منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ رجسٹرڈ کھلاڑی صرف پی سی بی قواعد و ضوابط کے مطابق ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے سی سی اے اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے عہدیداران سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں کرکٹ کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم ندیم عمر نے بہترین انداز میں تیار کیا ہے ۔ اس موقع پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے سیکریٹری علی حسین نے کہا کہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

اسپورٹس سے مزید