• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم دوسری اننگز میں بھی صفر پر آؤٹ ہونے سے بال بال بچے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا کے صف اول کے بیٹسمین بابر اعظم گذشتہ 14ٹیسٹ اننگز میں نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں ۔

26 دسمبر2022کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 161رنز بنانے کے بعد وہ نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ وہ پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، جبکہ دوسری اننگز میں ان کا زیرو پر شریف الاسلام کی بولنگ پر بنگلہ دیشی وکٹ کیپر لٹن داس نے کیچ ڈراپ کردیا، اس طرح وہ خوش قسمتی سے پیئر کی خفت سے بچ گئے۔خراب فارم کے سبب ان پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

 یاد رہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں 150رنز پر کھیلتے مشفیق الرحیم کا آسان کیچ بھی ڈراپ کیا تھا۔