• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PWD کے سبکدوش ملازمین کا مالی پیکج کرپٹ افراد کے لیے نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کی وجہ سے سبکدوش ہونے والے ملازمین کو دیے جانے والے مالی پیکیج کا اطلاق ان پر ہرگز نہیں ہوگا جن پر سنگین کرپشن کے الزامات ثابت ہو چکے ہوں۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز اپنی زیر صدارت پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران کہی اجلاس میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حتمی مراحل اور قانونی پہلوؤں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کی صووں اور متعلقہ اداروں کو منتقلی کا حتمی لائحہ عمل جلد از جلد پیش کیا جائے،پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل سے متعلق تمام حتمی تجاویز کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں۔وزیراعظم نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے کم مدت ملازمت کے حامل محنتی اور ایماندار افراد کو دوبارہ ملازمت فراہم کرنے کیلئے ایج ریلیکسیشن کی تجویز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

اہم خبریں سے مزید