• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے دو تہائی اکثریت کے لیے ملاقات کی، محمود اچکزئی

مردان(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک ) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے دوتہائی اکثریت کیلئے ملاقات ملاقات کی ہے‘آئینی ترامیم قومی مفاد میں ہوئیں تو ساتھ دیں گے‘چیف جسٹس سمیت کسی کو ایکسٹینشن نہیںدینی چاہیے‘ملک ڈوب رہا ہے‘تحقیقات صرف 9مئی کی نہیں باقی معاملات کی بھی ہونی چاہئے کیونکہ پاکستان کے تمام مسائل اندرونی ہیں اور ہم بھیڑیوں کی طرح ملک کو نوچ رہے ہیں ‘ان مست سانڈوں کی جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا‘مردان پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے محمودخان اچکزئی نے کہاکہ 8فروری کے انتخابات میں ملک بھر میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن بدقسمتی سے انہیں ان کا حق نہیں دیاگیا‘ شہبازشریف وزیراعظم بنا بیٹھا ہے‘زور وزبردست سے ملک نہیں چلتا ہمیں کھولے دل سے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرناہوگا انہوں نے کہاکہ1970میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے ،اس لئے ماضی کے تلخ تجربات کو دہرانے سے گریز کیاجائے۔
اہم خبریں سے مزید