• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں، بات ہوگی تو صرف ملک و آئین کیلئے، عمران خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جھوٹ پر چل رہی ہے میرا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ، اگر اسٹیبلشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف ملک و آئین کیلئے ہو گی فوج ہم سب کی ہے، ملک کو مضبوط ادارے کی ضرورت ،یہ جو کررہے ہیں خودکشی ہے .

 اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کرکٹ واحد ٹیم سپورٹ ہے جو پاکستان میں ٹی وی پر دیکھی جاتی ہے یہ ایک سفارشی کو لیکر آئے اس نے کرکٹ تباہ کر دی اسکے پیچھے طاقتور ہیں محسن نقوی کی سرجری کے بعد ہم بنگلہ دیش سے بھی ہار گے اڑھائی سال قبل ہماری ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی اڑھائی سال میں ایسا کیا ہوا کہ اتنے نیچے آ گئے کہ آج بنگلہ دیش سے بھی ہار گئے سارا نزلہ ایک ادارے پر گر رہا ہے، محسن نقوی کی پانچ ملین ڈالر مالیت پراپرٹی دبئی میں بیوی کے نام پر ہے یہ گندم سکینڈل میں ملوث ہے ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن اس نے کروایا، اسکی قابلیت کیا ہے؟ 

بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے ہر روز کے پی اور بلوچستان میں شہادتیں ہو رہی ہیں پنجاب میں چوری ، ڈکیتی اور پولیس ملازموں کو شہید کر دیا گیا یہ 2008 کا نیب زدہ اور سفارشی ہے .

دوسری جانب فارم 47 کی حکومت مسلط کر دی گئی اسکا نزلہ بھی ایک خاص ادارے پر گر رہا ہے یہ اصلاحات نہیں کر سکے ،اخراجات کم کئے نہ آمدن بڑھائی، یہ کام مینڈیٹ والی حکومت کر سکتی ہے جو انکے پاس نہیں ہے ان سب کے پیسے اور جائیدادیں باہر ہیں یہ صرف قرض لے رہے ہیں قرض لینے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید