• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ نے کچھ بننے کے دنوں میں مدد کی، اب لوٹانا چاہتا ہوں، عمران خان

کراچی ( جنگ نیوز) پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلرکاا نتخاب لڑیں گے کیونکہ یونیورسٹی نے ان کے تعلیمی کیرئیر کے ابتدائی عرصے میں ان کی مدد کی تھی اوراب وہ اسے کچھ لوٹانا چاہتے ہیں۔ اپنے قیدخانے سے ٹیلی گراف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی درخواست پر پہلے عوامی تبصرے میں انہوں نے کہا کہ ’’ آکسفورڈ یونیورسٹی نے میرے کچھ بننے کے دنوں میں میری بہت مدد کی، اس کے چانسلر کے طور پر میں آکسفورڈ کےلیے پرجوش وکالت کروں گا اور برطانیہ و بیرون ملک ہرجگہ تنوع، مساوات اور شمولیتی اقدار کی علمبراری کروں گا۔ میں پرعزم ہوں کہ میں دنیا کو وہ لچک، عزم اور وقار لوٹاؤں جو زندگی نے مجھے سکھایا ہےباوجود ایک ایسے وقت کے کہ جس میں میرے خلاف مشکلات تہہ درتہہ اکٹھی ہوگئی ہوئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید