کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر احمر ملک نے کہا ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے ایشین چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو اپنے سفری اخرجات خود برداشت کرنے کو کہا ہے ، جنگ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ایس بی نے سالانہ گرانٹ30لاکھ روپے دی ہے، صرف ایک ایونٹ میں کھلاڑیوں کی شرکت پر دس لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں ۔