اسلام آباد ( رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان کے جدید ترین ایکوپمنٹ مشینری‘ سکیورٹی سسٹم اور ای پاسپورٹ اور دوسری سہولیات سے لیس ایک سب سے بڑے نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ جسے پاکستان اور چین کے سربراہان حکومت ایک ساتھ آپریشنل کرینگے‘ اُسکی اس بین الاقوامی تقریب کی عالمی معیار کی تیاریاں آئندہ ہفتے شروع کر دی جائینگیاحل بحیرہ عرب کے 43سو ایکڑ پر دو سربراہان پاکستان کے جدید ترین ائرپورٹ کا افتتاح کرینگے ۔ انتظامات کا خاکہ متعلقہ ڈویژنوں‘ اعلیٰ ترین سکیورٹی اداروں نے 27اگست 2024ء سے تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے آپریشنل ہونے سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں امن و سلامتی‘ ترقی‘ معاشی فروغ کا قابل قدر عمل شروع ہو جائیگا۔ ابتداء میں نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ 2023ء میں آپریشنلائز کیا جانا تھا لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ ستمبر 2024ء میں آپریشنلائز کیا جائیگا جس پر نہ صرف مسافر بردار بلکہ مال بردار ہرکولیس کی جسامت والے طیارے برآمدی و درآمدی مال لیکر لینڈو ٹیک آف کرنے لگیں گے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی استدعا کے ساتھ بتایا کہ جس وقت پاکستان اور چین کی اعلیٰ ترین شخصیات افتتاح کر رہی ہونگی۔