کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعرات 29 اگست کو تمام اسکول کھلے رہیں گے۔اپنے بیان میں کمشنر کراچی نے کہا کہ کل اسکولوں کی تعطیل کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر وسطی نے ضلع وسطی میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی نئی ایڈوائزری کے بعد ضلع وسطی میں اسکولوں کی چھٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔